لکھنؤ / آواز دی وائس
خلاء باز شوبھانشو بھانشو شکلا نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھنؤ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شبھانشو شکلا کا خاندان بھی موجود تھا۔
ڈپٹی سی ایم برجیش پاتھک کا بیان
ڈپٹی سی ایم برجیش پاتھک نے کہا ko آج لکھنؤ کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ ہندوستان کا سپوت، لکھنؤ کا سپوت لکھنؤ میں قدم رکھ رہا ہے۔ جب سے وہ خلاء سے زمین پر واپس آئے ہیں، لکھنؤ کے لوگ ان کے استقبال کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ آج بالآخر وہ لمحہ آ ہی گیا۔ ہم شبھانشو شکلا کا گرمجوشی اور محبت کے ساتھ استقبال کرتے ہیں۔
اپنے اسکول کے بچوں سے خطاب
لکھنؤ پہنچنے پر شبھانشو شکلا نے اپنے اسکول سِٹی مونٹیسوری اسکول کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’آج صبح میں بہت تھکا ہوا تھا۔ پھر میں نے آپ بچوں کو سڑکوں پر دیکھا اور مجھے بتایا گیا کہ آپ صبح 7:30 بجے سے وہاں کھڑے ہیں۔ میں نے آپ کو پسینے میں تر، مسکراتے اور بے حد پُرجوش دیکھا تو میری ساری تھکن غائب ہو گئی۔
کامیاب ہونے کے لیے صرف پختہ عزم کی ضرورت ہے۔ میرے مجموعی تجربے میں، مجھے لگتا ہے کہ مستقبل انتہائی روشن ہے۔ ہم صحیح وقت پر ہیں اور صحیح مواقع موجود ہیں۔ آئی ایس ایس پر آپ کے ساتھ ہر گفتگو میں مجھ سے یہ سوال کبھی نہیں پوچھا گیا کہ آئی ایس ایس پر کیسا تھا، بلکہ ہمیشہ یہی پوچھا گیا کہ خلاء باز کیسے بنیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے ذہن کس سمت جا رہے ہیں۔ براہِ کرم امنگیں رکھیں۔ ہمارے پاس 2040 تک چاند پر اترنے کا ایک وژن اور مشن ہے۔
خلاء باز شبھانشو شکلا کون ہیں؟
شبھانشو شکلا ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن اور خلاء باز ہیں جنہوں نے ایکسیم-4 مشن کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کیا۔ سال 1984 میں وِنگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد وہ خلاء کا سفر کرنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔