گوہر احمد وانی:تحقیق میں ایوارڈز کی جھڑی لگا نے والا کشمیری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-05-2021
 گوہر احمد وانی
گوہر احمد وانی

 

 

 سری نگر: کشمیر کی خوبصورت وادیوں سے ٹیلینٹ کا کارواں روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ وادی کے دشوار گزار حالات سے مزاحم ہو کر جواں ہونے والی نئی نسل کی یہ کھیپ اب آسمان جیتنے کو بے قرار ہے۔ اس فہرست میں اب ایک ایسے ریسرچ اسکالر کا نام بھی شامل ہو گیا ہے جس نے زمانہ طالب علمی میں ہی ایوارڈس کی جھڑی لگا دی ہے ۔ ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان پی ایچ ڈی سکالر سینٹر برائے پروفیشنل ایڈوانسمنٹ ، ویسٹ مڈلینڈز کے ذریعہ "انٹرنیشنل ینگ اکنامسٹ ایوارڈ 2021" جیت چکا ہے ۔ اس نادر اعزاز کو اپنے نام کرنے کے بعد یہ ہونہار مزید تین پر وقار ایوارڈز حاصل کرکے کشمیر کا نام روشن کرچکا ہے۔

اس بار جن تین نامور ایوارڈز کو اس نے جیتا ہے ان میں اکنامکس میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ایکریڈیشن اسکالر میڈل ، انڈو ایشین آئی آئی پی بقایا ایکونومیٹرکس سائنٹسٹ ایوارڈ اور ایڈم اسمتھ نیشنل اکیڈمک ایمنینس ایوارڈ شامل ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے گاؤں صفاناگری کا رہائشی 27 سالہ گوہر احمد وانی اس وقت سنٹرل یونیورسٹی آف کیرالہ کے اسکول آف اکنامکس میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ اس نے اپنا ماسٹر کشمیر یونیورسٹی سے کیا ہے۔

اپنے اس منفرد کارنامے کے بارے میں بتاتے ہوئے گوہر کہتے ہیں کہ وہ ان ایوارڈ کے ملنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور نیز یہ کہ ان کی خواہش ہے کہ مزید کشمیری اسکالر بھی قومی اور بین الاقوامی تحقیقی اور تعلیمی ایوارڈ کو جیتنے کے لئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اکنامکس میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ایکریڈیشن اسکالر میڈل سینٹر فار پروفیشنل ایڈوانسمنٹ ویسٹ مڈلینڈز برطانیہ ، انڈو ایشین آئی آئی پی آؤٹسٹینڈنگ ایکونومیٹرکس سائنٹسٹ ایوارڈ برائے انٹرنیشنل ملٹی ڈسپلپلنری ریسرچ فاؤنڈیشن انڈیا اور ایڈم اسمتھ نیشنل اکیڈمک ایمنینس ایوارڈ ریڈ ٹاکس انٹرنیشنل انڈیا نے دیا ہے۔

-- اپنے ساڑھے تین سال کے دور تحقیق میں وانی نے قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں 14 مقالے پیش کیے اور تحقیق کے گر سیکھنے کے لئے 11 ورکشاپس میں شرکت کی۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں متعدد مقالات شائع کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے آیدیٹڈ بوکس میں بھی کچھ مقالے شائع کیے ہیں۔ وانی اس وقت ہندوستان کے پانچ علمی و تحقیقی اداروں کے ممبر بھی ہیں ۔

وانی اب تک 14 ایوارڈز جیت چکے ہیں جس میں سینٹر فار پروفیشنل ایڈوانسمنٹ ، ویسٹ مڈلینڈز کے ذریعہ ینگ اکانومسٹ ایوارڈ ، انسٹی ٹیوٹ آف اسکالرس بنگلور کا ینگ ریسرچر ایوارڈ ، اوفا سائنس فورم کے ذریعہ ینگ سائنسیسٹ ایوارڈ ، انٹرنیشنل ینگ شامل ہیں۔