ممبئی/ آواز دی وائس
سابق چیف جسٹس بی آر گوائی نے سپریم کورٹ میں پیش آئے جوتا پھینکنے کے واقعے پر اپنا ردِّعمل ظاہر کیا ہے۔ بی آر گوائی نے کہا کہ اُس وقت انہوں نے ملزم وکیل کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ اپنی پرورش اور اقدار کے باعث لیا۔
بی آر گوائی نے کہا کہ شاید یہ میرے سنسکاروں (اقدار) کا اثر ہے۔ جب عدالت میں یہ واقعہ ہوا، تب مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اسے میری عدالت میں دی گئی کسی مبینہ رائے یا تبصرے سے جوڑا جا رہا ہے۔ لیکن مجھے لگا کہ جس کیس کی میں سماعت کر رہا تھا، اسے آگے بڑھانا زیادہ ضروری ہے۔ یہ فیصلہ میں نے اُسی لمحے میں لیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے باوجود انہیں نہ تو کارروائی روکنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور نہ ہی سخت قدم اٹھانے کی، کیونکہ ان کے نزدیک عدالتی وقار کو برقرار رکھنا زیادہ اہم ہے۔