ارریہ: ضلع مجسٹریٹ عنایت خان نے کی مندر میں شیولنگ کی پوجا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ارریہ: ضلع مجسٹریٹ عنایت خان نے کی مندر میں شیولنگ کی پوجا
ارریہ: ضلع مجسٹریٹ عنایت خان نے کی مندر میں شیولنگ کی پوجا

 


راکیش چورسیا،نئی دہلی

سترہویں صدی کے شاعر مرزا سودا نے ایک بار کہا تھا:

جوجھ سنگ کیا ہے دیروحرم میں جو سرجھکے

سجدہ کیا ہے تجھ کو میں پہچان میں رکھ

اسی طرح ریاست بہار کےضلع ارریہ کی ضلع مجسٹریٹ عنایت خان نے بھی گنگا جمنی تہذیب کی ایک انوکھی مثلا پیش کی ہے۔ ان کا یہ قدم ہندو مسلم اتحاد کی جھلک دکھائی دیتا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ عنایت خان نے ایک مندرمیں جاکر شیولنگ کی پوجا کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع مجسٹریٹ عنایت خان خود ایک معروف شخصیت کی مالک ہیں۔ عنایت خان کے سماجی و اصلاحی کاموں کی وزیراعظم نریندر مودی نے تعریف کی ہے۔ مودی نے 113 اضلاع میں جاری آکانشا اسکیم کےتحت بہترکام کرنےکےلیےان کےکام کرنےکےاندازکی تعریف کی ہے۔اس کے بعد محترمہ عنایت خان نے ارریہ کے ڈی ایم کا عہدہ سنبھالا۔ وہ اپنے کاموں سے مسلسل لوگوں کے دل جیت رہی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ عنایت خان نے ذات پات اور مذہب کی دیوار گرا دی ہے۔گذشتہ ہفتہ انہوں نے کرسا کانٹا کے سندرناتھ دھام مندر پہنچیں۔ سندرناتھ مندر اس علاقے کا سب سے قدیم اور مشہور شیو مندر ہے۔ پورے نیپال سے لوگ یہاں اپنائن، شادی، مونڈن اور دیگر رسومات کے لیے پہنچتے ہیں۔

یہاں انہوں نے مندر کے مقدس مقام میں نصب شیولنگم کی پوجا کی اور جل ابھی شیک کیا۔

 اس سلسلےمیں انہوں نےمندرکےمہنت سنگھیشورگری سےمندر کے ترقیاتی کاموں اور اس کے مسائل کے بارے میں بھی معلومات لی۔انہوں نے مہنت کوان کے مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مندر میں پوجا کے علاوہ ڈی ایم عنایت خان نے ہفتہ کو کرسا کانٹا اور سکتی بلاک علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے سب سے پہلے سکتی بلاک کے تحت کاکوہ پنچایت کے پڈاریا میں واقع بکرا ندی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے موقع پر موجود مقامی لوگوں اور حکام سے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے کٹاؤ، پرانے اور نئے پلوں کے بارے میں بھی معلومات لیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے سکتی بلاک میں نونا ندی کی تبدیلی کے مقام پر زیر تعمیر پشتے اور ڈیم کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پشتے کی مناسب تعمیر کے لیے ڈرینج ڈیپارٹمنٹ کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ ڈی ایم عنایت خان نے سلگوری کچانہ کے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا بھی جائزہ لیا۔علاقے کے دورے کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے تاریخی مندر سندرناتھ دھام سندری میں شیولنگ پر جل ابھی شیک کیا۔اس کے بعد انہوں نے مدھوبنی میں ہند-نیپال کھلی سرحد کا معائنہ کیا۔

انہوں نے گدائیہ اور کواڈی کے راستے بلاک ہیڈ کوارٹر میں واقع مچی ہاٹ کا جائزہ لیا، جہاں انہوں نے منریگا پی او سے مچی ہاٹ کے بارے میں معلومات لی۔ معائنہ کے بعد بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے کمرے میں افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد متعلقہ بلاک آفس نے اسکیموں کومعیاری اورشفاف طریقے سے زمین پر لانے کے لیے کئی ضروری ہدایات دیں۔