شیخ ابوبکر احمد کا ایس آئی آر پر عوامی اضطراب کو کم کرنے پر زوردیا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-11-2025
 شیخ ابوبکر احمد کا   ایس آئی آر  پر عوامی اضطراب کو کم کرنے پر زوردیا
شیخ ابوبکر احمد کا ایس آئی آر پر عوامی اضطراب کو کم کرنے پر زوردیا

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

ملک کی مختلف ریاستوں میں جاری ایس آئی آر کے کاموں پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے حکام پر زو ر دیا ہے کہ وہ ووٹر لسٹ کی جاری اسپیشل انٹینسیوریویزن کے حوالے سے عوام میں بڑھتے ہوئے خوف اور بے چینی کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ووٹر لسٹ کے کاموں میں شفافیت اور انصاف قائم رکھنا چاہئے،انہوں نے شہریوں سے زور دیا کہ وہ اپنے جمہوری حق کے تحفظ کیلئے فعال اقدامات کریں،ضروری دستاویزات تیار کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی لاعلمی یا لاپرواہی کی وجہ سے اپنے ووٹ کا حق کھو نہ دیں۔
شیخ نے سیاسی جماعتوں اور سرکاری عہدیداروں،سماجی کارکنان اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بیداری بڑھانے اور تصدیق کے پورے عمل میں عوام کی مدد کریں۔گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ ایس آئی آرکا کام جہاں مکمل ہوا ہے وہاں لاکھوں لوگ جن میں بڑی تعداد اقلیتی برادری کی ہے اپنے حقوق سے محروم ہوگئے ہیں۔اس لئے اصلاحی اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کا نقصان نہ ہو۔ہر شہری کو ووٹ دینے کا حق ملے کسی کی شہریت ختم نہ کی جائے۔