شیئر مارکیٹ لیجنڈ راکیش جھنجھن والاکاانتقال، پی ایم کی تعزیت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2022
شیئر مارکیٹ لیجنڈ راکیش جھنجھن والاکاانتقال، پی ایم کی تعزیت
شیئر مارکیٹ لیجنڈ راکیش جھنجھن والاکاانتقال، پی ایم کی تعزیت

 

 

ممبئی: شیئر مارکیٹ کے لیجنڈ راکیش جھنجھن والا 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق صبح 6.45 بجے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال پہنچنے سے پہلے ان کی موت ہوگئی۔ وہ کچھ دن پہلے ہسپتال بھی گئے تھے۔

انھیں 3 ہفتے قبل ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ لیکن ہسپتال سے نکلنے کے بعد بھی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد صبح اسپتال لایا گیا تھا۔

ہسپتال لے جانے پر انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ جھنجھن والا صحت کے کئی مسائل سے دوچار تھے اور انہیں آخری بار ایک ہفتہ قبل آکاسا ایئر کے آغاز پر دیکھا گیا تھا۔

 

وہ حال ہی میں شروع ہونے والی اس ایئر لائن کے بانی بھی تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، 'راکیش جھنجھن والا ایک زندہ دل، ذہین اور گہری سمجھ رکھنے والے شخص تھے۔ انہوں نے معاشی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

وہ (جھنجھن والا) ہندوستان کی ترقی کے بارے میں بہت پرجوش تھے۔ ان کا دنیا سے جانا افسوسناک ہے۔ ان کے خاندان اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔'