شبنم کے بیٹےتاج کی جیل میں اپنی والدہ سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
 شبنم  اور سلیم
شبنم اور سلیم

 

 

 طاسین محمد فیاض/ رامپور

شبنم یہ نام ہے اس خاتون کا جو آزادی کے بعد پھانسی پانےوالی پہلی خاتون بننے کے قریب ہے۔ پہلے اپنے پریمی کےلئے اپنے خاندان کے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والی خاتون اب سرخیوں میں ہے کیونکہ صدر جمہوریہ نے اس کی رحم کی درخواست کو مستعرد کردیا ہے۔آج جیل میں ایک جذباتی منظر تھا۔ شبنم کا بیٹا تاج آج آدم پور جیلپہنچا- تاج کے ساتھ اسے گود لینے والے والدین بھی تھے۔

ناقابل یقین سی لگنے والی اس سچی کہانی کے کردار شبنم کے بارے میں سن کر لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں- شبنم نے اپنے عاشق کی خاطر اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو ضلع جے پی نگر میں قتل کر دیا تھا۔ اس حوالے سے شبنم کو باون کھیٹی قتل کیس کی مجرم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے - شبنم تب سے جیل میں ہے اور حال ہی میں اس سنگین جرم کی پاداش میں اسے سزائے موت سنائی گئی ہے۔

وہ فی الحال رام پور ڈسٹرکٹ جیل میں خواتین کی بیرک میں بند ہے۔ صدر کی جانب سے رحم کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اب شبنم کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔ شبنم فی الحال رام پور ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے اور وہ ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد جلد ہی کسی بھی وقت متھرا روانہ ہوسکتی ہے ۔ وہ رام پور ڈسٹرکٹ جیل کے خواتین وارڈ بیرک نمبر 14 میں ہے۔

بتایا جاتا ہے اس کا سلوک معمول کے مطابق اور کوآپریٹیو ہے۔ اس نے اپنے کنبے میں 7 افراد کے قتل کا ارتکاب کرنے کے بعد ایک طویل قانونی جنگ لڑی۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت سے سزائے موت دی جانے کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ 2008 کے بعد سے اس طویل قانونی جنگ کے درمیان شبنم نے اپنے محبوب عاشق سلیم سے شادی بھی کی اور ایک اس کا ایک بیٹا تاج بھی پیدا ہوا۔

سزائے موت سناے جانے کے بعد شبنم کی ایک دوست نے اس کے بیٹے تاج کو گود لےلیا تھا ۔ گود لینے والے والدین تاج کو اس کی والدہ شبنم سے ملانے کے لئے رام پور جیل لے آئے ہیں۔