مودی ، شاہ، راجناتھ، مایاوتی سمیت کئی لیڈروں نے یوگی کو سالگرہ پر مبارکباد دی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 05-06-2026
مودی ، شاہ، راجناتھ، مایاوتی سمیت کئی لیڈروں نے  یوگی کو سالگرہ پر مبارکباد دی
مودی ، شاہ، راجناتھ، مایاوتی سمیت کئی لیڈروں نے یوگی کو سالگرہ پر مبارکباد دی

 



نئی دہلی
وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی اور بی جے پی کی اتر پردیش یونٹ کے صدر پنکج چودھری سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کی 54ویں سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ میں ان کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔ بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو بہترین صحت، طویل عمر اور مسلسل عوامی خدمت کے لیے توانائی عطا فرمائے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ریاست کی ڈبل انجن حکومت اچھی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے نئے معیار قائم کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے آپ کی بہترین صحت اور طویل عمر کے لیے دعا کرتا ہوں۔
وزیر دفاع اور لکھنؤ سے رکن پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اتر پردیش کے مقبول اور محنتی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔سنگھ نے کہا کہ ان کی قیادت میں اتر پردیش نے اچھی حکمرانی، سلامتی، ترقی اور عوامی فلاح کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مضبوط عزم اور انتھک محنت کے نتیجے میں آج اتر پردیش تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین صحت، طویل عمر اور عوامی خدمت کے لیے مسلسل توانائی اور قوت عطا فرمائے۔