سینئر صحافی شیش نارائن سنگھ کی بھی کورونا کا شکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2021
صحافت کی دنیا سوگوار
صحافت کی دنیا سوگوار

 

 

نئی دہلی: سینئر صحافی شیش نارائن سنگھ کی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔۔ کئی دنوں سے وہ کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے تھے لیکن جمعہ کی صبح وہ یہ جنگ ہار گئے۔شیش نارائن سنگھ کے کورونا سے متاثرہ ہونے کے بعد کئی طریقوں سے ان کے علاج کی کوشش کی گئی اور انہیں پلازمہ بھی دیا گیا۔ تاہم تمام کوششیں بے کار گئیں اور وہ انتقال کر گئے۔ شیش نارائن سنگھ بندیادی طور پر سلطان پور کے رہائشی تھے اور ان کے انتقال سے ہندی صحافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ’نیٹورک آف ویمن ان میڈیا کی جانب سے ترتیب دی گئی فہرست کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 165 صحافیوں نے جان گنوا دی ہے اور تقریباً 60 اموات تو گزشتہ مہینے ہی واقع ہوئی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اپریل کے مہینے میں ہر روز دو صحافیوں کی جان چلی گئی۔ اس سے پہلے 30 اپریل کو انڈیا ٹوڈے گروپ سے وابستہ اینکر روہت سردانہ کی موت ہوئی تھی۔ اکثر وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی ستائش کرنے والے سردانہ کی موت بھی کورونا کے سبب ہی واقع ہوئی۔