دیکھئے !برہموس نے بحریہ کے لاوارث جہاز میں کیسے بنایا بڑا سوراخ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2022
 دیکھئے !برہموس نے بحریہ کے لاوارث جہاز میں کیسے بنایا بڑا سوراخ؟
دیکھئے !برہموس نے بحریہ کے لاوارث جہاز میں کیسے بنایا بڑا سوراخ؟

 

 

آواز دی وائس : برہموس سپرسونک کروز میزائل جس کا تجربہ ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس دہلی نے کیا تھا۔ آئی این ایس دہلی کے ذریعہ ایک اپ گریڈ شدہ ماڈیولر لانچر سے کامیاب پہلی برہموس فائرنگ نے ایک بار پھر برہموس کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور فرنٹ لائن پلیٹ فارم سے مربوط نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز کی توثیق کی۔

برہموس سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ 19 اپریل کو ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس دہلی نے کیا تھا۔ بغیر وار ہیڈ کے میزائل نے لاوارث جہاز میں سوراخ کر دیا۔

یہ میزائل تقریباً 3000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور اسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روکنا مشکل ہے اس سے پہلے اپنی آپریشنل تیاریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ہندوستانی فضائیہ نے منگل کو مشرقی سمندری کنارے پر سکھوئی لڑاکا طیارے سے براہموس سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

آئی اے ایف نے کہا کہ میزائل کی "لائیو فائرنگ" ہندوستانی بحریہ کے ساتھ قریبی تال میل سے کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ میزائل نے درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔ برہموس پروگرام کے لیے فلائٹ ٹیسٹ ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنی زیادہ سے زیادہ رینج اور تمام مشن کے مقاصد کے لیے سپرسونک رفتار سے انتہائی قابل عمل میزائل کروز ہے۔