سیکیورٹی کی چوک: پنجاب میں مودی کا قافلہ ٹریفک میں پھنسا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-01-2022
سیکیورٹی کی چوک: پنجاب میں مودی کا قافلہ ٹریفک میں پھنسا
سیکیورٹی کی چوک: پنجاب میں مودی کا قافلہ ٹریفک میں پھنسا

 

 

آواز دی وائس / نئی دہلی

پنجاب میں وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کے باعث ہلچل مچ گئی۔ ایک خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سیکیورٹی میں بھاری کمی پر کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ، میں زندہ ائیرپورٹ پہنچ سکا۔ آپ کو بتا دیں کہ پنجاب کے فیروز پور جانے کے لیے مودی تقریباً 15 منٹ تک ایک مقام پر پھنسے رہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسان مزدور سنگھرش سمیتی (کے ایس ایم سی) کے کسانوں نے وزیر اعظم کی ریلی کی طرف جانے والی سڑکوں کو بلاک کرنے کے بعد وہ فیروز پور سے واپس آئیں گے۔ 

تین متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم کا ریاست کا یہ پہلا دورہ تھا۔ کمیٹی ارکان نے وزیراعظم کی ریلی میں خلل ڈالنے کی کال دی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکز کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے معاملے پر خاموش ہے۔

 کسان ایکتا مورچہ نے ٹویٹر پر جاکر ریاست کے مختلف علاقوں میں 'گو بیک مودی' کی گونج کے ساتھ زبردست احتجاج کی تصاویر پوسٹ کیں۔

وزیراعظم آج صبح بٹھنڈہ پہنچے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے حسینی والا میں قومی شہداء کی یادگار پر جانا تھا۔ بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے وزیر اعظم نے تقریباً 20 منٹ تک موسم صاف ہونے کا انتظار کیا۔

جب موسم بہتر نہ ہوا تو فیصلہ کیا گیا کہ وہ بذریعہ سڑک نیشنل میرٹوریس میموریل کا دورہ کریں گے جس میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔ ڈی جی پی پنجاب پولیس کی جانب سے ضروری حفاظتی انتظامات کی تصدیق کے بعد وہ بذریعہ سڑک سفر کے لیے روانہ ہوئے۔

حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ ’’حسینی والا میں قومی شہداء کی یادگار سے تقریباً 30 کلومیٹر دور جب وزیر اعظم کا قافلہ ایک فلائی اوور پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ کچھ مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی تھی۔ 

وزیر اعظم 15-20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسے رہے۔ یہ وزیراعظم کی سیکیورٹی میں بہت بڑی کوتاہی تھی۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی کے لیے پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔