نئی دہلی: یکم نومبر سے کھلیں گے اسکول و کالج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-10-2021
نئی دہلی: یکم نومبر سے کھلیں گے اسکول و کالج
نئی دہلی: یکم نومبر سے کھلیں گے اسکول و کالج

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

  کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاون کے بعد اب دوبارہ دہلی کے اسکول و کالجز میں بچوں کی چہل قدمی سنائی دینے والی ہے۔ دہلی حکومت نےآئندہ ماہ یکم نومبر2021 سے اسکول و کالجز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ و وزیرتعلیم منیش سسودیا نے27 اکتوبر2021 کو کہا کہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کووڈ کے سخت پروٹوکول کے درمیان شہر میں یکم نومبر سے تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے اور چھٹھ پوجا منانے کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کلاسزہائبرڈ موڈ(hybrid mode) میں چلائی جائیں جس کا مطلب ہے کہ آن لائن کلاسز بھی جاری رہیں گی۔

سیسوڈیا نے ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام نجی اور سرکاری اسکول یکم نومبر سے دوبارہ کھولے جاسکتے ہیں۔ تاہم والدین کو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

 

وزیرتعلیم نے کہا کہ ایک کلاس میں 50 فیصد سے زیادہ طلباء کو اسکول بلایا جانا چاہئے اور نیز اسکول کے تمام عملے کو جلد از جلد مکمل ویکسینیشن کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تمام کوویڈ پروٹوکول پرعمل کریں اورماسک پہنیں۔ دہلی میں اگرچہ کوویڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہےتاہم احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔