نئی دہلی: بھائی بہن کی محبت ،جانثاری اور ان کے اٹوٹ رشتے کے خوبصورت تہوار رکشا بندھن کے موقع پر حسب روایت اسکولی بچوں نےوزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھی اور وزیر اعظم نے اس موقع پر ملک کے عوام کو رکشا بندھن کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7-لوک کلیان مارگ میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھی اور دعائیں لیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ اس کے علاوہ روحانی تنظیم سے تعلق رکھنے والی برہما کماریوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے انہیں رکشا بندھن کے مقدس تہوار پر راکھی باندھی۔ اسی کے ساتھ وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا،’’تمام اہل وطن کو رکشا بندھن کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔رکشا بندھن کے خصوصی موقع پرمبارکباد۔‘ واضح رہے کہ ملک بھر میں آج رکشا بندھن کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے