آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسکول بسوں کو بھی الیکٹرک ہونا چاہیے: ریکھا گپتا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-08-2025
آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسکول بسوں کو بھی الیکٹرک ہونا چاہیے: ریکھا گپتا
آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسکول بسوں کو بھی الیکٹرک ہونا چاہیے: ریکھا گپتا

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو کہا کہ اسکول بسوں کے الیکٹرک ہونے سے قومی دارالحکومت میں آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیرِ اعلیٰ نے نائب راجپال وی کے سکسینا کے ساتھ سردار پٹیل ودیالیہ کے طلبہ و طالبات کے لیے الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ دہلی کی سڑکوں پر ہزاروں اسکول بسیں چلتی ہیں۔
اسکول نے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے نامہ نگاروں سے کہا كہ ہم دہلی میں آلودگی کم کرنے کے لیے کئی قدم اٹھا رہے ہیں۔ اسکول بسیں اس کا بڑا حصہ ہیں اور ایسی ہزاروں بسیں سڑکوں پر چلتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسکول بسیں بھی الیکٹرک ہوں۔ ہم نے سردار پٹیل ودیالیہ کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور انہیں وہ بسیں دی ہیں جو طلبہ کو گھروں سے لانے اور لے جانے میں استعمال ہوں گی۔
گپتا نے کہا کہ یہ بسیں ایئر کنڈیشنڈ ہیں اور طلبہ کے لیے آرام دہ بھی ہیں۔