سعودی عرب:ہاشم عباس نےگایا'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا'

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 سعودی عرب:ہاشم عباس نےگایا'سار ے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا'
سعودی عرب:ہاشم عباس نےگایا'سار ے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا'

 

 

ریاض:ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر آزادی کا 75 واں جشن منایا جایا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی کال پر پورے ملک نے گذشتہ 13  سے 15 اگست 2022 کے درمیان 'ہر گھر ترنگا' مہم کے تحت اپنے اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل کی۔

جہاں دنیا کے مختلف حصوں میں بسنے والے ہندوستانی شہریوں نے یوم آزادی کے موقع پر ترنگا لہرا کر اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ وہیں دیگر  قومیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں/شہریوں نے بھی ہندوستانی کے قومی گیت کو گاکر مبارک باد پیش کیا اور آزادی کے جشن میں شامل ہوئے۔ مثلاً پاکستانی موسیقار سیال  خان نے ہندوستان کا قومی گیت یعنی 'جن گن من' گایا تو وہیں سعودی شہری ہاشم عباس نے 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا' گاکر ہندوستانی شہریوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ سعودی شہری ہاشم عباس خوبصورت عربی لہجے میں گایا ہے۔ ہاشم عباس کے گائے گئے گیت 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا' یوٹیوب، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچا رہے ہیں۔ ہاشم عباس اپنے ہم نام مصری نغمہ نگار ہاشم عباس سے متاثر ہیں۔ وہ ہندوستان کو  اپنا دوسرا گھر بتاتے ہیں۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ہاشم عباس ریاض میں  واقع ایک ہندوستانی آئی ٹی کمپنی میں بطور ایچ آر کنسلٹنٹ کام کرتے ہیں۔

 وہ سنہ 2020 میں پہلی بار سرخیوں میں آئے  تھے۔ انہوں نے مجید مارانچیری کی ہدایت کاری میں بننے والی ملیالم فلم کونڈوٹی پورم کے ذریعے ملیالم فلم انڈسٹری میں مرکزی اداکار کے طور پر اپنا آغاز کیا تھا۔ ملیالم فلم میں کام کرنے والے وہ شاید پہلے عرب شہری تھے۔  انہوں نے ایک مولی وڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا۔ خیال رہے کہ ہاشم عباس نے ڈیڑھ سال قبلkhajoor.net کے ذریعہ تیار کردہ اور 26 جنوری 2021 کو ہندوستان کے لیے یوم جمہوریہ پر ریلیز ہونے والی ایک فیچر ویڈیو میں ہندوستان کا قومی ترانہ 'جن گن من' گایا تھا۔

پندرہ  اگست 2022 کو ہندوستان کے 76 ویں یوم آزادی پر ہاشم عباس نےkhajoor.net کے ذریعہ اپنا تیار کردہ 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا'  ریلیز کیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہاشم عباس نے اس کا کیپشن دیا ہے'میرے دوسرے گھر ہندوستان کو ایک اور عظیم تحفہ‘۔ ہاشم  عباس نے اپنی ویڈیو کا اختتام "یوم آزادی مبارک" اور "جئے ہند" کے ساتھ کیاہے ۔

'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ستاں ہمارا' کو "ترانہ ہندی" کہا جاتا ہے، اردو زبان  میں حب الوطنی پر یہ ایک معروف گیت ہے۔ جسے شاعر مشرق علامہ اقبال نے گایا تھا۔ یہ پہلی بار 16 اگست 1904 کو ہفتہ وار جریدے اتحاد میں شائع ہوا تھا۔ علامہ اقبال نے  اس کے ایک سال بعد اس گیت کو گورنمنٹ کالج، لاہور ( پاکستان  ) میں عوامی طور پر سنایا تھا ۔ اس کے بعد یہ گیت تیزی سے برطانوی راج کی مخالفت کا ترانہ بن گیا۔

پھر یہ  1924 میں علامہ اقبال کے شعری مجموعہ 'بانگِ درا' میں شامل کیا گیا ۔ 'ساری جہاں سے اچھا ہندوستان ستاں ہمارا' اس وقت سے ہی مقبول ہے۔ یہ گیت عام طور پر ملک کے اکثر اسکولوں میں گایا جاتا ہے وہیں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی اسے گایا جاتا ہے۔