سنگھ کی پرارتھنا مادر وطن کے تئیں قربانی کا اجتماعی عزم ہے: موہن بھاگوت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2025
سنگھ کی پرارتھنا مادر وطن کے تئیں قربانی کا اجتماعی عزم ہے: موہن بھاگوت
سنگھ کی پرارتھنا مادر وطن کے تئیں قربانی کا اجتماعی عزم ہے: موہن بھاگوت

 



ناگپور: ناگپور میں ہفتہ کو آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ تنظیم کی پرارتھنا، دیش اور ایشور کے تئیں رضا کاروں کا اجتماعی عزم ہے۔ یہ بات انہوں نے اس موقع پر کہی جب تنظیم کی دعا کا آڈیو جاری کیا گیا۔

ناگپور میں منعقدہ تقریب میں موہن بھاگوت نے آر ایس ایس کی پرارتھنا کا آڈیو جاری کیا۔ اس دعا کو مشہور گلوکار شنکر مہادیون نے گایا ہے۔ پرارتھنا کی وضاحت ہندی میں ہریش بھیمانی اور مراٹھی میں اداکار سچن کھڈے کار نے کی ہے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ یہ پرارتھنا بھارت ماتا کے تئیں عقیدت، محبت اور قربانی کے اظہار کی علامت ہے۔

اس میں یہ پیغام ہے کہ ہم اپنے ملک کو کیا دے سکتے ہیں اور پھر خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ملک کی خدمت کرنے میں مدد کرے۔ بھاگوت نے مزید کہا کہ آڈیو کے ذریعے یہ پرارتھنا زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پرارتھنا رضا کاروں کو بھارت ماتا کے تئیں عقیدت، محبت اور قربانی کے اجتماعی عزم میں سہارا فراہم کرتی ہے۔