پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما سمراٹ چودھری نے قومی جمہوری اتحاد کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد گورنر عطا حسنین سے ملاقات کی اور اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط پیش کرتے ہوئے نئی حکومت بنانے کا باضابطہ دعویٰ کیا۔
سمراٹ چودھری نے بہار میں بی جے پی کے انچارج ونود تاوڑے، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے، ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ لوک بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔
انہوں نے بی جے پی کی قیادت میں بننے والی حکومت کے لیے حمایتی خط پیش کرتے ہوئے اسمبلی میں اتحاد کی اکثریت ہونے کا دعویٰ کیا۔
اس سے قبل انہیں متفقہ طور پر بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں ریاست میں این ڈی اے کا لیڈر بھی قرار دیا گیا۔
گورنر عطا حسنین نے ان کے دعوے کو قبول کرتے ہوئے انہیں حکومت سازی کی دعوت دے دی ہے۔ سمراٹ چودھری 15 اپریل کو صبح 10 بج کر 50 منٹ پر چند وزراء کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔