سنبھل شاہی جامع مسجد معاملہ، سماعت اب 6 نومبر کو

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2025
سنبھل شاہی جامع مسجد معاملہ، سماعت اب 6 نومبر کو
سنبھل شاہی جامع مسجد معاملہ، سماعت اب 6 نومبر کو

 



سنبھل (اتر پردیش): سنبھل کی شاہی جامع مسجد بمقابلہ ہری ہر مندر کے معاملے کی جمعرات کو ایک مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 6 نومبر کو ہوگی۔ یہ معاملہ فی الحال سپریم کورٹ سمیت کئی عدالتوں میں زیر غور ہے۔

شاہی جامع مسجد فریق کی طرف سے وکیل شکیل احمد وارثی نے بتایا کہ آج یہ مقدمہ دیوانی جج (سینئر ڈویژن) آدتیہ سنگھ کی عدالت میں سنا گیا اور عدالت کو اس معاملے میں جوں کی توں حالت قائم رکھنے کے سپریم کورٹ کے 22 اگست کے حکم کی ایک کاپی پیش کی گئی۔ وارثی نے کہا کہ اس کے بعد عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 6 نومبر مقرر کی ہے۔

ہندو فریق کی طرف سے وکیل شری گوپال شرما نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’آج سپریم کورٹ کے اسٹے آرڈر کی وجہ سے مقامی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لیے 6 نومبر کی تاریخ طے کی ہے۔‘‘ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کو ہری ہر مندر قرار دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہندو فریق کی طرف سے وکیل ہرشںکر جین اور وشنو شںکر جین سمیت آٹھ افراد نے سنبھل کی ضلعی عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔

اس معاملے میں عدالت کے حکم پر 19 نومبر کو شاہی جامع مسجد کا سروے کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 24 نومبر کو ایک بار پھر ٹیم سروے کرنے پہنچی تھی۔ اس دوران ہونے والی پرتشدد جھڑپ میں گولی لگنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔