سماج وادی پارٹی نے ایم آئی ایم کو اتحاد کا آفر دیا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-01-2026
سماج وادی پارٹی نے ایم آئی ایم کو اتحاد کا آفر دیا
سماج وادی پارٹی نے ایم آئی ایم کو اتحاد کا آفر دیا

 



نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رماشنکر راج بھر نے اسدالدین اویسی کی AIMIM پارٹی کے بارے میں بڑا بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2027 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں ساتھ آئیں تو ان کا استقبال ہے۔ ان کے اس بیان پر AIMIM کے رہنما عظیم وقار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا یہ آفر گمراہ کن اور بھرم پیدا کرنے والا ہے۔

وقار نے کہا: وہ میڈیا کے سامنے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن جب گھر جائیں تو ہمارے ساتھ رویہ درست نہیں ہوتا، ہمیں ذلیل کرتے ہیں۔مجلس رہنما نے واضح کیا کہ اگر سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ کی بات میں وزن ہے اور وہ سچ بول رہے ہیں تو پہلے اپنے باس، اکھلیش یادو سے کہیں کہ وہ ہمیں دعوت نامہ بھیجیں، پھر آگے بات ہوگی۔ درحقیقت سماج وادی پارٹی نے منگل کو لکھنؤ میں اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر غور کے لیے اپنے تمام اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ بلائی تھی۔

اس میٹنگ میں آنے والے انتخابات کے لیے پی ڈی اے (پچھڑا، دلت اور اقلیتی) فارمولا کو مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چھوٹے چھوٹے پارٹیوں کو ساتھ لانے کے بھی اشارے دیے گئے۔ میٹنگ کے بعد رماشنکر راج بھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹییں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ساتھ آنا چاہتی ہیں ان کا خیرمقدم ہے۔

انتخابات میں سماج وادی پارٹی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان اس لیے بھی اہم ہو جاتا ہے کیونکہ پہلے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اکثر AIMIM کو ووٹ کٹوا پارٹی کہتے ہوئے دوری اختیار کرتے نظر آتے تھے، لیکن حالیہ انتخابات میں اویسی کی پارٹی کو جس طرح حمایت ملی ہے اس کے بعد سپا محتاط دکھائی دے رہی ہے۔