سلمان خان نے ایکشن فلم کی شوٹنگ شروع کی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2026
سلمان خان نے ایکشن فلم کی شوٹنگ شروع کی
سلمان خان نے ایکشن فلم کی شوٹنگ شروع کی

 



ممبئی: اداکار سلمان خان اور اداکارہ نَیَن تارا نے بدھ کے روز ہدایت کار وامشی پَیڈی پلی کی ایکشن فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہو چکی ہے۔ یہ فلم شری وینکٹیشور کریئیشنز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے، جس کے پروڈیوسر شریش اور کلدیپ راٹھور ہیں، جبکہ رفی قاضی اس کے شریک پروڈیوسر ہیں۔

فلم سازوں نے ‘انسٹاگرام’ پر کہا، “زبردست شروعات اور پُرجوش ماحول کے ساتھ سلمان خان اور وامشی پَیڈی پلی کی فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہو گئی ہے۔ ہم آپ کو بہترین تفریح فراہم کرنے کے مشن پر ہیں۔” پروڈیوسرز کے مطابق، یہ فلم بھارتی سنیما کے دو بڑے ناموں کو ایک ساتھ لا رہی ہے اور اسے ایک بڑے پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وامشی پَیڈی پلی یووڈو، اوپیری، مہارشی اور وریسو جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جنوبی سنیما کی معروف اداکارہ نَیَن تارا نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2023 کی بلاک بسٹر فلم جوان کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔ سلمان خان ہدایت کار اپوروا لکھیا کی فلم ماتربھومی میں بھی نظر آئیں گے، جو 2020 کے گلوان وادی تنازع پر مبنی ہے۔