نئی دہلی : ممتاز اور مقبول سنت پریمانند جی مہاراج کی طبعیت خراب ہے ، ان کے دونوں گردے کام نہیں کررہے ہیں ،جس کے سبب ان کے عقیدت مندوں میں تشویش کی لہر ہے ، ہر کوئی ان کی صحت کے لیے دعا کررہا ہے ،درگاہ اجمیر شریف اور چشتی فاونڈیشن کے سربراہ سید سلمان چشتی نے بھی پریما نند مہاراج کی صحت کے لیے دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنت پریمانند جی مہاراج کے پیغامات ملک کے لیے اہم ہوتے ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ اللہ ان کو صحت دے ،وہ اپنے آشرم سے مثبت پیغامات کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
پریمانند جی مہاراج کی صحت کے لیے دعا
— Awaz-The Voice URDU اردو (@AwazTheVoiceUrd) October 15, 2025
درگاہ اجمیر شریف اور چشتی فاونڈیشن کے سربراہ سلمان چشتی نے پریمانند جی مہاراج کی صحت کے لیے دعا کی #sufimusafir #Sufi #dargahajmairsharif #PremanandMaharaj @sufimusafir pic.twitter.com/cTz6vEI299
سنت پریمانند مہاراج کے ستسنگ کو سننے کے لیے ہر مذہب کے لوگ بڑی عقیدت اور توجہ سے ورنداون دھام پہنچتے ہیں۔ ان کے ستسنگ کی ریلز سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور مشہور بزنس مین راج کندرا بھی ورنداون گئے جہاں انہوں نے سنت پریمانند مہاراج سے ملاقات کی اور انہیں اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ مہاراج جی نے راج کندرا کو بتایا کہ ان کے دونوں گردے گزشتہ دس برسوں سے فیل ہیں اور وہ خراب گردوں کے ساتھ ہی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موت کسی بھی وقت آ سکتی ہے لیکن وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ یہ بات سننے کے بعد راج کندرا نے عقیدت کے ساتھ مہاراج جی سے کہا کہ وہ اپنا ایک گردہ انہیں دینا چاہتے ہیں۔