جے این یو کے باہرلگائے گئے بھگوا جھنڈے، لکھا تھا : بھگواجے این یو

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
جے این یو کے باہرلگائے گئے بھگوا جھنڈے، لکھا تھا : بھگواجے این یو
جے این یو کے باہرلگائے گئے بھگوا جھنڈے، لکھا تھا : بھگواجے این یو

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے باہر بھگوا جھنڈے اور کئی پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ جس پر ' بھگوا جے این یو' لکھا ہوا ہے۔ یہ جھنڈے اور پوسٹر جے این یو کے باہر اور مین گیٹ کے قریب سڑک پر لگائے گئے ہیں۔ اسے ہندو سینا نے لگایا ہے۔

 حال ہی میں جے این یو میں رام نومی کے دن بائیں بازو کی طلبہ تنظیم اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے درمیان تشدد ہوا تھا۔ جس میں کئی طلباء زخمی ہوئے تھے۔اس تشدد کے بعد آج جے این یو کے باہر یہ پوسٹر اور جھنڈے لگائے گئے ہیں۔

اس معاملے پر ہندو سینا کے نائب صدر سرجیت یادو کا بیان بھی آیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جے این یو میں مخالفین نے بھگوا کی توہین کی ہے۔ یہ لوگ سدھر جائیں۔ بھگوا کو اپنانے کی کوشش نہ کریں۔ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں۔ ہر مذہب اور سوچ کا احترام کریں۔ جس طرح بھگوا رنگ کی توہین کی جا رہی ہے۔ ہندو سینا اسے برداشت نہیں کرے گی۔

 اس واقعہ پر جنوبی مغربی دہلی کے ڈی سی پی نے کہا کہ آج صبح معلوم ہوا ہے کہ جے این یو کے قریب سڑک اور آس پاس کے علاقوں میں کچھ جھنڈے اور بینر لگائے گئے ہیں۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر ان کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا اور مناسب قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

 رام نوامی کے موقع پر جے این یو کاویری ہاسٹل میں نان ویج کھانا پیش کرنے سے روکنے کے لیے تشدد پھوٹ پڑا۔ بائیں بازو کے طلباء نے الزام لگایا تھا کہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ارکان ہاسٹل میں آئے اور میس کے عملے کو نان ویج کھانے سے روک دیا اور وہاں موجود طلباء پر حملہ کیا۔ 

وہیں اے بی وی پی کے ارکان نے الزام لگایا تھا کہ بائیں بازو کے طلباء نے رام نومی کے موقع پر منعقد ہونے والی پوجا کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ اس معاملے کی تفتیش پولس کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جے این یو ایس یو، ایس ایف آئی اور ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے اے بی وی پی سے وابستہ طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔