سبریمالا مندر سونا چوری کیس:ای ڈی کے چھاپے

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 20-01-2026
سبریمالا مندر سونا چوری کیس:ای ڈی کے چھاپے
سبریمالا مندر سونا چوری کیس:ای ڈی کے چھاپے

 



نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کے روز سبریمالا مندر سے سونے کی چوری کے معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے تحت تین ریاستوں میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ یہ جانکاری سرکاری ذرائع کے حوالے سے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں تقریباً 21 مقامات پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بنگلور میں مرکزی ملزم انی کرشنن پوٹی اور تروانکور دیوسوم بورڈ (ٹی ڈی بی) کے سابق چیئرمین اے پدم کمار سے منسلک احاطوں کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی کارروائی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ای ڈی نے حال ہی میں کیرالہ پولیس کی ایف آئی آر کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایم ایل اے کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ سیاسی طور پر حساس اس معاملے کی جانچ پہلے ہی کیرالہ ہائی کورٹ کی نگرانی میں ریاست کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کر رہی ہے۔

یہ جانچ کئی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے، جن میں سرکاری بدعنوانی، انتظامی کوتاہیاں اور بھگوان ایّا پا مندر کی مختلف نوادرات سے سونا ہڑپ کرنے کی مجرمانہ سازش شامل ہے۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات مندر کے دروازہ پالک (محافظ دیوتا) کی مورتیوں پر چڑھی ہوئی سونے سے ملمع کی گئی تانبے کی پلیٹوں اور شری کوول (گربھ گرہ) کے دروازوں کے فریم سے سونے کی چوری سے متعلق ہیں۔