روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کاآج سے دورہ ہند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2021
 وزیر خارجہ سرگئی لیوروف
وزیر خارجہ سرگئی لیوروف

 

 

 روس کے وزیر خارجہ سرگئی آج سے ہندوستان کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ اس دورے سے اُنہیں باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہئ خیال کرنے کا موقع ملے گا اور وہ اِس سال کے آخر میں زیرالتوا ہندوستان-روس سالانہ چوٹی میٹنگ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لے سکیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اَرندم باگچی نے بتایا کہ یہ دورہ ہمارے باہمی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کا ایک منفرد اور مثالی موقع ہوگا۔ اس کے علاوہ ہند-روس کے درمیان اگلی سالانہ چوٹی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔ اِس دورے کے دوران آپسی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا تھا کہ روسی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گے اور پھر ہندوستان کے دورے کے بعد سرگئی لیوروف 7 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ۔