روسی سفارت خانے نےمودی کی تعریف کی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-08-2025
روسی سفارت خانے نےمودی کی تعریف کی
روسی سفارت خانے نےمودی کی تعریف کی

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
ہندوستان میں روسی سفارت خانے کے نگران رومن بابوشکن نے کہا کہ ہندوستان ایک عالمی طاقت ہے اور متنوع خارجہ پالیسی رکھنے والا ایک نمایاں معاشی ملک ہے۔امریکی تجارتی مشیر کی جانب سے ہندوستان کو روسی تیل خریدنا بند کرنے کے بیان پر رومن بابوشکن نے کہا کہ اگر مغرب آپ پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ سب کچھ صحیح کر رہے ہیں… ہمیں امید نہیں ہے کہ ایسا ہوگا (کہ ہندوستان روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا)۔ ہم ہندوستان کے مشکل حالات سے واقف ہیں۔ یہی ایک سچی اسٹریٹجک شراکت داری ہے جس کا ہم لطف اٹھا رہے ہیں۔
روسی سفارت خانے نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، چیلنجز کے دوران بھی ہم کسی بھی مسئلے کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں… صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی کو یوکرین کی تازہ صورتِ حال کے بارے میں آگاہ کرنے اور تبادلہ خیال کرنے کے لیے کیا گیا فون کال اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان روس کے لیے کس قدر اہم ہے۔
رومن بابوشکن نے کہا کہ ہم باہمی خوشحالی اور اطمینان کے لیے ہر ممکن حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری شراکت داری کی گہرائی ہمیں مل کر ترقی کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کئی برسوں سے پابندیوں کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہمارا تجارت بڑھ رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہمارا تجارتی حجم سات گنا بڑھا ہے۔
امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر رومن بابوشکن نے کہا کہ اگر ہندوستانی اشیاء کو امریکی منڈی میں داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو روسی منڈی ہندوستانی برآمدات کا خیرمقدم کر رہی ہے۔