روزہ افطار سے قومی یکجہتی اور باہمی محبت کی فضا قائم ہوتی ہے :ڈاکٹر ازہری

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2026
روزہ افطار سے قومی یکجہتی اور باہمی محبت کی فضا قائم ہوتی ہے :ڈاکٹر ازہری
روزہ افطار سے قومی یکجہتی اور باہمی محبت کی فضا قائم ہوتی ہے :ڈاکٹر ازہری

 



کالی کٹ (عبدالکری امجدی )
کالی کٹ جامعہ مرکز کے کیمپس میں ہر سال کی طرح امسال بھی افطار کمیونٹی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔یہ پروگرام مرکز رمضان لیالی اسکیم کے تحت یومیہ منعقد ہوتا ہے جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوتے ہیں ۔خبر کے مطابق افطار تقریب میں مسافر ،مزدور،مریض ،علما ،طلبا ،زائرین سمیت عوام کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔
اسکے لئے مرکز کی طرف سے خاص انتظام وانصرام کیا جاتا ہے ۔۱۰۰؍سے زائد رضا کارحضرات اس خدمت کیلئے معمور کئے گئے ہیں ۔
اس سلسلہ میں روزہ دار بعد نماز عصر مسجد الحاملی میں حاضر ہوتے ہیں اور وقت حلقہ ذکر اورروایتی طور پر خصوصی دعا کی جاتی ہے ۔
علاوزہ زیں ماہ رمضان میں جلسہ اعتکاف ،درس حدیث ،درس قرآن ،ختم البردہ ،مجلس قادریہ ،قیام الیل ،اجتماعی افطار شامل ہے ۔ جس میں ریاست کے ممتاز علما ،مشائخ اور سادات سمیت عوام شرکت کرتی ہے ۔
کمیونٹی تقریب سے ڈاکٹر ازہری نے اپنے پیغام میں کہاکہ روزہ افطار سے باہمی محبت اور اتحاد واتفاق کی فضا قائم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمتوں وبرکتوں کا حامل ہے ۔
ہمیں اس ماہ میں خیرات وصدقات کی کثرت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کے لئے یہ قابل فخر اعزاز ہے کہ رمضان المبارک میںملک کی متعدد ریاستوں میں اجتماعی دعوت افطار ،تعلیمی فروغ ،رمضان خطبات ،سماجی وفلاحی خدمات جاری ہیں ۔ جس سے لاکھوں عوام مستفیض ہوتی ہے ۔ انہوں نے نے بتایا کہ ہمیں قوم مسلم کی فلاح وبہبودی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنا چاہئے تاکہ سماج ومعاشرہ میں خوشحالی اور ترقی قائم ہوسکے ۔