ہندوستان میں کینسر کے کیسز میں اضافہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-12-2025
ہندوستان میں کینسر کے کیسز میں اضافہ
ہندوستان میں کینسر کے کیسز میں اضافہ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستان میں تیزی سے سرطان (کینسر) کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ عالمی سطح پر بھی سرطان کے معاملات میں ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ لوک سبھا میں حکومت نے تشویشناک اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔
بین الاقوامی سرطان تحقیقاتی ایجنسی گلوبل کینسر آبزرویٹری  کے مطابق، ہندوستان میں سرطان کے اندازاً 14,13,316 مریض ہیں (98.5 فی 1,00,000 کی شرح)، جو چین (48,24,703 کیسز، 201.6 فی 1,00,000) اور امریکہ (23,80,189 کیسز، 367 فی 1,00,000) کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ ہندوستان میں سرطان کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کے مطابق، سال 2020 میں 13.92 لاکھ کیس تھے، جو 2024 میں بڑھ کر 15.33 لاکھ ہو گئے۔ یعنی صرف پانچ سال میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ریاستی سطح کے تجزیے میں یہ بھی سامنے آیا کہ چھوٹے مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرطان کے کیس سب سے تیزی سے بڑھے، جبکہ اتر پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور بہار جیسے بڑے ریاستوں میں کل مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
سب سے زیادہ اضافہ کہاں ہوا؟
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق:دمن میں سرطان کے کیس 39.51فیصد بڑھے۔دادرہ و نگر حویلی میں 30.09فیصد سِکّم میں 26.06فیصد لکشدیپ میں 18.52فیصد منی پور میں 18.48فیصد 
اس کے علاوہ دہلی، ہریانہ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک میں بھی 10 فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔ رپورٹ مطابق تمباکو کا استعمال، آلودگی اور طرزِ زندگی سے جڑے عوامل اس تیزی میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔
زیادہ آبادی والی ریاستوں میں سب سے زیادہ بوجھ
مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے  اتر پردیش → 2.21 لاکھ مہاراشٹر → 1.27 لاکھ  مغربی بنگال  1.18 لاکھ  بہار  1.15 لاکھ ان ریاستوں میں شرحِ اضافہ کم دکھائی دیتی ہے، لیکن کل تعداد بہت زیادہ ہے۔
سال در سال اضافہ
۔2020: 13,92,179
۔2021: 14,26,447
۔2022: 14,61,427
۔2023: 14,96,972
۔2024: 15,33,055
ہر سال لاکھوں نئے مریض شامل ہو رہے ہیں۔