فور جی‘ کی واپسی سے وادی میں عید ’

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2021
کشمیر میں فور جی کا جشن
کشمیر میں فور جی کا جشن

 

ساجد رسول / سری نگر

5فروری کو جموں و کشمیر میں عید کا سماں تھا۔زندگی پر حاوی ’انٹر نیٹ‘ کی تیز ترین سروسیز کو بحال کردیا گیا۔ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور کسی بچھڑے دوست سے ملاقات جیسا تجربہ تھا۔ کیونکہ انٹر نیٹ کا مطلب ہی رفتار ہے۔پہنچ ہے۔ رابطہ ہے۔ پل بھر میں اور سکینڈ وں میں۔اگر انٹر نیٹ سست پڑ جائے تو ہر کسی میں ایک عجیب سی بے چینی پیدا ہوجاتی ہے۔۔یہ سیکیورٹی اسباب تھے جس کے سبب جموں وکشمیر کےعوام کو اس سروسیز کاطویل انتظار کرنا پڑا۔5فروری کو جب جموں و کشمیر میں پورے ڈیڑھ سال بعد تیز رفتار انٹرنیٹ سروسس بحال کی گئیں تو سب کے چہرے کھل گئے۔5فروری کو یونین ٹیرٹری ٹیریٹری جموں کشمیر کے ترجمان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جونہی اس بات کا اعلان کیاکہ تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کی جارہی ہیں تو پورے جموں و کشمیر میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی 

سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں چرچے شروع ہوگئے اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے - ”آواز دی وائس“ نے اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے الگ الگ علاقوں اور شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ بات کی اور 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی تو الیکٹرک انجینئرنگ میں زیر تعلیم عاقب احمد نامی ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ”۔ وہ اس بات سے بے حد خوش ہیں کہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال ہوئی ہے،گزشتہ دو سال سے تیز رفتار انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان طالب علم طبقے کو ہوا اور انہیں اس سے علمی و تعلیمی نقصان سے دوچار ہونا پڑا لیکن اب یہ سروس بحال ہونا ہمارے لئے خوشی و مسرت کا باعث ہے۔'' عاقب کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے تمام طلباء یا عام لوگ بھی انٹرنیٹ کو مثبت پہلو کے لئے استعمال کریں اور اس طرح کے استعمال سے گریز کریں جس سے انٹرنیٹ پر پابندی لگانے کا جواز پیدا ہوتا ہے - انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہے کہ یہاں نوجوان اب اس سے  بہترین طریقے سے استفادہ حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر غیر سماجی و غیر قانونی کاموں کے لئے انٹرنیٹ کا منفی استعمال نہ کریں - عاقب کا تعلق سرینگر سے ہیں اور وہ ایک طالب علم ہیں۔

kashmir

   محمد قاسم  ۔۔۔۔۔                        ہیمو - 12 ہویں جماعت کی طالبہ   ۔۔۔۔۔      عمر رشید - سماجی کارکن ۔۔۔۔۔                عاقب احمد           

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان تاجر محمد قاسم کا کہنا ہے کہ ان کے لئے ذاتی طور پر تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کا بحال ہونا ان کے لئےعید جیسی خوشی کے مترادف ہیں - انہوں نے آواز دی وائس کو بتایا '' مجھے ابھی بھی یقین نہیں ہورہا ہے کہ 4 جی انٹرنیٹ چل رہا ہے بلکہ جیسے یہ ایک خواب ہے کیونکہ ہمیں اب دھیمی رفتار سے انٹرنیٹ چلانے کہ عادت ہوچکی ہے- یہ جیسے تاجر برادری اور خاص کرکے طالب علموں کے لئے ایک عید ہے کیونکہ تیر رفتار انٹرنیٹ کی غیر موجودگی میں ہمیں از حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا - اب شکر ہے کہ بحال ہوگیا ہے جس کے لئے میں جموں و کشمیر انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں 

معروف نوجوان سماجی کارکن عمر رشید نے آواز دی وائس کے ساتھ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کا بحال ہونا دیر آئید درست آید قدم ہے انہوں نے کہا کہ اس قدم سے جموں و کشمیر کے مختلف شعبوں کے ساتھ وابستہ طبقات خواہ وہ تاجر طبقہ ہو، طلباء ہوں یا پھر آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ لوگ ہوں کو کافی فائدہ پہنچے گا '' تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کا بحال ہونا جموں و کشمیر کے لئے ایک خوش آئند بات ہے اور اس سے اس بات کا بھی اشارہ ملتا ہے کہ جموں وکشمیر  ترقی اور فلاحی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے -''  عمر نے بتایا سرینگر کے مضافات سوناواری کی ایک 12 ہویں جماعت کی طالبہ نے آواز دی وائس کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسے ایک بہترین قدم سے تعبیر کیا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے وہ کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن کلاس دے رہی تھی لیکن آن لائن کلاس صرف نام کا ہوتا تھا کیونکہ 2 جی انٹرنیٹ کی وجہ سے مناسب طریقے سے کلاس نہیں دے پاتے تھے جس سے ان کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اب وہ پر امید ہے کہ انہیں پڑھائی میں آسانی ہوگی۔

خیال رہے جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 سے مسلسل تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بند تھی اگرچہ دو اضلاع ادھم پور اور گاندربل اضلاع میں کچھ ماہ قبل 4 جی سروسز کو بحال کردیا گیا تھا تاہم مجموعی طور پر یہ سروسز بند ہونے کی وجہ سے تمام طبقات کے لوگوں کو اس سے متاثر تھے- 18 ماہ قبل جب مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کیا گیا اور اسے ملک کے ساتھ مکمل طور پر زم کیا گیا تو اس وقت سے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیاتھے جسے بعد میں جزوی طور پر بحال کیا گیا - - 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کو ایک خوش آئند قدم سے تعبیر کیا جارہا ہے - مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کے لئے اس سال کا ایک تحفہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اسی طرح سے رفتہ رفتہ یہاں ترقی اور بہبودی ببی دیکھنے کو ملی گی۔