آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے وفادار رہیں: ہوسابلے کا ہندوستانی تارکین وطن کو پیغام

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-04-2026
آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے وفادار رہیں: ہوسابلے کا ہندوستانی تارکین وطن کو پیغام
آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے وفادار رہیں: ہوسابلے کا ہندوستانی تارکین وطن کو پیغام

 



نئی دہلی
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرکاریاوہ دتاتریہ ہوسبالے نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم ہندوستانی نژاد افراد کو اس ملک کے ساتھ مکمل وفادار ہونا چاہیے جہاں وہ اس وقت رہ رہے ہیں۔ہوسبالے نے کہا کہ بیرونِ ملک بسنے والے لوگ نہ صرف اپنے موجودہ ملک کے بہتر شہری بننے کی کوشش کریں بلکہ یہ بھی ثابت کریں کہ ہندو سماج مقامی زندگی کے ہر شعبے میں چاہے وہ قیادت ہو، سماجی خدمت ہو یا کوئی اور ذمہ داری—بامعنی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکہ کے دورے پر موجود ہوسبالے نے کہا کہ وہاں ان کی گفتگو کا بنیادی مرکز آر ایس ایس کے بارے میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تنظیم کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے کے باعث امریکی عوام کے ذہن میں اس سو سال پرانی تنظیم کی ایک مسخ شدہ تصویر بن گئی ہے۔ہوسبالے نے کہا  کہ ان تمام برسوں کے دوران تنظیم اس یقین کے ساتھ خاموشی سے کام کرتی رہی کہ ہمارا کام ہی ہمارا پیغام ہے۔ لیکن اب ہم نے سوچا ہے کہ لوگوں تک براہِ راست پہنچنا زیادہ بہتر ہوگا۔ ہمارا پیغام اب صرف ہمارے عمل سے ہی نہیں بلکہ ہماری باتوں کے ذریعے بھی لوگوں تک پہنچنا چاہیے۔ہوسبالے گزشتہ ہفتے برطانیہ کے دورے کے بعد امریکہ پہنچے۔ برطانیہ میں انہوں نے تعلیمی حلقوں، دانشوروں، پالیسی ماہرین اور ہندوستانی نژاد برادری کے مختلف طبقات سے ملاقات کی۔ یہ سب تنظیم کے صد سالہ موقع پر چلائی جا رہی رابطہ مہم کا حصہ ہے۔
آر ایس ایس کے سرکاریاوہ نے کہا کہ تنظیم کے بارے میں، خاص طور پر مغربی ممالک میں، کئی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جہاں اسے ہندو بالادستی کے حامی ایک تنظیم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔