نئی دہلی / آواز دی وائس
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو مرکزی حکومت کی جانب سے زیڈ زمرے کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ زیڈ زمرے کی سیکورٹی ملنے کے بعد سی آر پی ایف نے ان کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ یہ ذمہ داری سی آر پی ایف نے دہلی پولیس سے لے لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی رہائش گاہ میں داخلے کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دراصل کل بدھ کے روز ریکھا گپتا پر ایک شخص نے حملہ کر دیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ اور ریکھا گپتا کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
آدھار کارڈ کے حوالے سے دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے سرکاری گھر پر کام کرنے والے مزدور سنتوش نے کہا ہے کہ جن کے پاس آدھار کارڈ ہے انہیں اندر جانے دیا جا رہا ہے اور جن کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے انہیں اندر نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔ کل ہم صبح 9 بجے آئے تھے اور ہمیں بتایا گیا کہ آج کام بند رہے گا، اس لیے ہم واپس چلے گئے۔
حملہ آور پولیس ریمانڈ پر
جن سنوائی‘ کے دوران راجیش کھمجی نامی ایک شخص نے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کر دیا تھا۔ تاہم موقع پر موجود پولیس نے اسے فوراً گرفتار کر لیا اور پانچ دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔