حج کے لئے رجسٹریشن

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-12-2021
 حج کے لئے رجسٹریشن
حج کے لئے رجسٹریشن

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حج کے پورے عمل کو 100 فیصد ڈیجیٹل / آن لائن بنایا گیا ہے، جس سےہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ’’حج کرنے کی آسانی‘‘ کا خواب پورا ہوا ہے۔

حج کے پورے عمل کو آن لائن / ڈیجیٹل بنائے جانے سے حج کا عمل آسان اور شفاف ہوگیا ہے اور بچولیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ حج سبسڈی ختم کئےجانے کے بعد بھی زائرین حج پر اب کوئی فاضل مالیاتی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

حج کے عمل کے ڈیجیٹائزیشن سے عازمین حج پرائیویٹ حج تنظیموں ، حج کمیٹی آف انڈیا اور حج کے بندوبست میں شامل دیگر متعلقین، سبھی کو فائدہ ہوا ہے۔ حج 2020 کے لئے حج درخواستوں کے آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم نومبر 2021 سے شروع ہوگیا ہے اور خواہش مند عازمین حج سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پورٹل  http://hajcommittee.gov.in/  کے ذریعہ اور موبائل ایپ کے ذریعہ 31 جنوری 2022 تک اپنی درخواستیں جمع کرادیں۔

کئی دہائیوں سے، ہندوستانی مسلم خواتین مسلمان خواتین پر محرم (مرد ساتھی) کے بغیر حج کرنے پر عائد حکومتی پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی تھیں، کیونکہ اس پابندی نے اکیلی خواتین اور دیگر کام کرنے والی خواتین جیسے اساتذہ، ڈاکٹروں، نرسوں، کاروباری افراد پر پابندی عائد کر دی تھی جو حج پر جانے کی خواہشمند تھیں۔ حج لیکن محرم کو حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے۔

کئی دہائیوں سے بھارت کی مسلم خواتین یہ مطالبہ کررہی تھیں کہ مسلم خواتین پر بغیر محرم (مرد ساتھی) کے حج کرنے پر حکومت کی جانب سے لگائی گئی عائد پابندی ہٹا لی جائے کیونکہ یہ پابندی حج پر جانے کی خواہش مند تنہا خواتین اور دیگر کام کرنے والی خواتین مثلاً ٹیچرز ، ڈاکٹرز، نرسوں، صنعت کاروں کو فریضہ حج ادا کرنے کے لئے محرم کے بغیر حج پر جانے سے روکتی تھی۔

آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ سال 2018 میں خواتین کے بغیر محرم کے حج کرنے پر عائد پاندی ہٹالی گئی اور اب بغیر محرم کے 3401 خواتین فریضہ حج ادا کرچکی ہیں۔ حج 2020 اور حج 2021 کے لیے بغیر محرم والی 2980 خواتین نے حج کے لیے درخواستیں دی تھیں لیکن کووڈ عالمی وبا کی وجہ فریضہ حج کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔

اب حج 2022 کے لیے ایسی تمام خواتین اورنئی خاتون درخواست کنندگان (بغیر محرم والی ) بغیر قرعہ اندازی کے بغیر حج ادا کرنے کی اہل ہوں گی۔