جامعہ ملیہ:2022-23 آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جامعہ ملیہ:2022-23 آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب
جامعہ ملیہ:2022-23 آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب

 

 

نئی دہلی : آرسی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال دوہزار بائیس اور تیئس میں آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں ٍرہائشی کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سول سروسز (پرلمنری کم مینس) امتحانات سال دوہزاربائیس اور تئیس کی مفت کوچنگ اور(ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ) تیاری کے لیے اقلیتوں،ایس سی،ایس ٹی اور خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ پندر ہ جون دوہزار بائیس ہے۔ یونیورسٹی اس سلسلے میں امیدواروں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں دس مراکز یعنی دہلی،سری نگر،جمو، حیدرآباد،ممبئی،لکھنؤ،گوہاٹی،پٹنہ،بنگلورو اور مالاپورم (کیرالہ) میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔

جب سے آرسی اے کا قیام عمل میں آیاہے اس وقت سے دوسو پینتالیس سول سرونٹس سے زیادہ اور دیگر مرکزی و صوبائی سروسز میں تین سو چھتر امیدواروں کو ملازمت ملی ہے جن میں کل ہند رینک والے امیدوار جیسے کہ جناب جنید احمد(اے آئی آر۔تین)اور جناب فیض عقیل احمد(اے آئی آر۔سترہ) بھی شامل ہیں ۔

آر سی اے سماجی و معاشی طورپر کمزور طلبا کو چوبیس گھنٹے کتب خانہ کی سہولت کے ساتھ کوچنگ اور تربیت فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے لیے مثبت اور صحت مند ماحول بھی مہیاکرتی ہے۔ اہلیت،ٹسٹ مراکز اور دیگر تفصیلات درج ذیل ویب سائٹس پر دستیاب ہیں

:http://www.jmi.ac.in, http://jmicoe.in