کانگریس کی ووٹ چوری کے خلاف رام لیلا میدان میں کل ریلی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 13-12-2025
کانگریس کی ووٹ چوری کے خلاف رام لیلا میدان میں کل ریلی
کانگریس کی ووٹ چوری کے خلاف رام لیلا میدان میں کل ریلی

 



نئی دہلی: کانگریس اتوار کو رام لیلا میدان میں ریلی کا انعقاد کرکے ‘ووٹ چوری’ کے مسئلے پر اپنے مہم کو تیز کرے گی اور حکومت اور الیکشن کمیشن کو انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے لیے ‘ملی بھگت’ کے حوالے سے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کرے گی۔

کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کے خطاب کرنے کے امکانات ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وادرا، کے سی وینو گوپال، جیرام رمیش اور سچن پائلٹ سمیت دیگر سینئر رہنما بھی ریلی میں شریک ہوں گے۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے بھی ریلی میں موجود رہنے کے امکانات ہیں۔

سینئر رہنما پارٹی کے مرکزی دفتر اندرا بھون میں جمع ہوں گے اور پھر بس کے ذریعے راملیلا میدان کے لیے روانہ ہوں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال نے کہا ہے کہ پارٹی نے ‘ووٹ چوری’ کے خلاف تقریباً 55 لاکھ دستخط جمع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا، راہل جی نے شواہد کے ساتھ دکھایا کہ ووٹ چوری کیسے ہو رہی ہے

انہوں نے وزیرِ داخلہ کو پریس کانفرنس میں ان سے بحث کرنے کی چیلنج دی۔ لیکن وزیرِ داخلہ نے اس کا بھی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے 14 دسمبر کو ‘بڑی ریلی’ کر رہی ہے۔ وینو گوپال نے کہا، لوگ اس مسئلے پر بات کر رہے ہیں اور ہم نے اسے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ریلی کے بعد، ہم نے صدر سے ملاقات کی درخواست بھی کی ہے تاکہ انہیں 5.5 کروڑ دستخطوں والا یہ یادرشتہ (پیٹیشن) پیش کیا جا سکے۔

یہ ریلی لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر ہونے والی شدید بحث کے چند دن بعد ہو رہی ہے۔ لوک سبھا میں حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان ووٹر لسٹ کے خصوصی گہرے جائزے (SIR) اور دیگر مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کو لے کر سخت بحث ہوئی تھی۔