نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو رکشا بندھن کی پیشگی شام کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تہوار خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے احترام کے ہمارے عہد کو مضبوط بناتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رکشا بندھن کا مقدس تہوار بھائی بہن کے درمیان محبت اور اعتماد کے انوکھے رشتے کی علامت ہے۔
مرمو نے کہایہ تہوار سماج میں ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ یہ موقع ہماری مالا مال ثقافتی وراثت اور اخلاقی اقدار کی حفاظت کرنے کا بھی موقع ہے۔ یہ تہوار خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے احترام کے ہمارے عہد کو مضبوط بناتا ہے۔
انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ایک خوشحال ملک کی تعمیر کا عزم کریں، جہاں ہر خاتون خود کو محفوظ محسوس کرے اور ملک کی ترقی میں سرگرم کردار ادا کر سکے۔ صدر جمہوریہ کے پیغام میں کہا گیا: رکشا بندھن کے مقدس موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔