راجناتھ سنگھ کی روسی وزیرِ دفاع سے ملاقات

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-06-2025
راجناتھ سنگھ کی روسی وزیرِ دفاع سے ملاقات
راجناتھ سنگھ کی روسی وزیرِ دفاع سے ملاقات

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
کنگڈاو میں جمعرات کو ہندوستان کے وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے روسی ہم منصب آندرے بیلوسوف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و تزویراتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
راجناتھ سنگھ نے اس ملاقات کو ’’علم میں اضافہ کرنے والی‘‘ قرار دیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کنگڈاو میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران روس کے وزیرِ دفاع آندرے بیلوسوف سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ ہم نے ہندوستان-روس دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر مفید تبادلہ خیال کیا۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ راجناتھ سنگھ نے اس ملاقات میں پاکستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر بھی بات کی، جو ہندوستان کے لیے ایک مسلسل چیلنج ہے۔
یہ بھی سمجھا جا رہا ہے کہ دونوں وزرائے دفاع نے 1 جولائی کو روس کے ساحلی شہر کلینن گراڈ میں ہندوستانی بحریہ کی روسی ساختہ گائیڈیڈ میزائل آبدوز ’آئی این ایس تمال‘ کے مجوزہ لانچنگ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس لانچنگ تقریب کی صدارت مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ کریں گے۔
راجناتھ سنگھ بدھ کی شام ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے کنگڈاو پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے علاوہ اس تنظیم کے  ممبر ممالک میں پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔میں جمعرات کو ہندوستان کے وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے روسی ہم منصب آندرے بیلوسوف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و تزویراتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
راجناتھ سنگھ نے اس ملاقات کو ’’علم میں اضافہ کرنے والی‘‘ قرار دیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کنگڈاو میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران روس کے وزیرِ دفاع آندرے بیلوسوف سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ ہم نے ہندوستان-روس دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر مفید تبادلہ خیال کیا۔
ایسا مانا جا رہا ہے کہ راجناتھ سنگھ نے اس ملاقات میں پاکستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر بھی بات کی، جو ہندوستان کے لیے ایک مسلسل چیلنج ہے۔
یہ بھی سمجھا جا رہا ہے کہ دونوں وزرائے دفاع نے یکم جولائی کو روس کے ساحلی شہر کلینن گراڈ میں ہندوستانی بحریہ کی روسی ساختہ گائیڈیڈ میزائل آبدوز ’آئی این ایس تمال‘ کے مجوزہ لانچنگ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس لانچنگ تقریب کی صدارت مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ کریں گے۔ راجناتھ سنگھ بدھ کی شام ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے کنگڈاو پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے علاوہ اس تنظیم کے ممبر ممالک میں پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔