رجنی کانت دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-10-2021
رجنی کانت دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز
رجنی کانت دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت کو آج ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑے اعزاز'دادا صاحب پھالکے ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

ایوارڈ ملنے رجنی کانت نےکہا کہ میں اس کے لیے میں حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں یہ ایوارڈ اپنے استا کے بالچندر، بھائی ستیہ نارائن راؤ اور میرے ٹرانسپورٹ ڈرائیور دوست راج بہادر کوممنون کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ انہیں یہ ایوارڈ 67 ویں فلم ایوارڈز پروگرام کے دوران دیا گیا۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں یہ پروگرام  نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی صدارت میں منعقد کیا گیا ہے۔

awaz

67 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں انعامات پیش کیے گئے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی فلموں 'منی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی' اور 'پنگا' میں بہترین اداکاری کے لیے 'بہترین اداکارہ' کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی منوج باجپئی کو 'بھونسلے' اور دھنش کو 'آسورن' کے لیے مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔