جئےپور/ آواز دی وائس
راجستھان میں مڈ ڈے میل اسکیم میں 2000 کروڑ روپے سے زائد کے گھوٹالے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے بعد کانفیڈ اور نجی فرموں سے وابستہ 21 نامزد ملزمان کے خلاف بدعنوانی مخالف بیورو (اے سی بی) میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ کووِڈ-19 وبا کے دوران، جب اسکول بند تھے، راجستھان حکومت کے زیرِ انتظام ریاستی مڈ ڈے میل اسکیم سے جڑا ہوا ہے۔
اسکیم کے تحت اسکولی طلبہ کو غذائی اجناس فراہم کرنے کے لیے کانفیڈ کے ذریعے دال، تیل، مصالحہ جات وغیرہ پر مشتمل کومبو پیک کی سپلائی کی گئی تھی۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ مواد ایگ مارک معیار اور ایف ایس ایس اے آئی کے مطابق ہے، اور انہیں سرکاری اسکولوں تک پہنچایا گیا ہے۔ تاہم، اسکیم کے نفاذ میں شدید بے ضابطگیاں اور بدعنوانی سامنے آئی، جس کے بعد بدعنوانی مخالف بیورو نے مقدمہ درج کیا۔
۔2000 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا انکشاف
جانچ میں سامنے آیا کہ مڈ ڈے میل اسکیم سے جڑے افسران اور کانفیڈ کے اہلکاروں نے آپسی ملی بھگت کے ذریعے سازش کے تحت قواعد میں تبدیلیاں کیں۔ اہل اور قابل فرموں کو ٹینڈر کے عمل سے باہر کر دیا گیا اور اپنی من پسند فرموں کو ناجائز فائدہ پہنچاتے ہوئے ٹینڈر الاٹ کیے گئے۔
ان فرموں نے دیگر اداروں کو غیر اخلاقی طور پر سب لیٹ بھی کیا، جن کے ذریعے ٹرانسپورٹروں اور فرضی سپلائرز کا ایک منظم نیٹ ورک قائم کیا گیا۔ کئی معاملات میں حقیقتاً مال کی خرید و فروخت اور سپلائی کیے بغیر ہی زیادہ نرخوں پر جعلی بل پیش کیے گئے اور انہی کی بنیاد پر سرکاری ادائیگیاں حاصل کی گئیں۔ اس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو تقریباً 2000 کروڑ روپے کا مالی نقصان پہنچا۔
ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
سانوت رام، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر، کانفیڈ
راجندر، منیجر (سِول سپلائی)، کانفیڈ
لوکیش کمار باپنا، منیجر سِول سپلائی، کانفیڈ
پرتِبھا سینی، اسسٹنٹ منیجر، کانفیڈ
یوگیندر شرما، منیجر (منصوبہ بندی)، کانفیڈ
راجندر سنگھ شیخاوت،منیجر، کانفیڈ
رام دھن بیروَا، گودام کیپر، مارکیٹنگ شعبہ، کانفیڈ
دنیش کمار شرما، سپروائزر، مارکیٹنگ شعبہ، کانفیڈ
کنولجیت سنگھ راناوت
مدھر یادو
تری بھون یادو
ستیش ملچند ویاس
ریتیش یادو
دیپک ویاس
شیلش سکسینہ، ریجنل منیجر، مرکزی بھنڈار
بی سی جوشی، ڈپٹی منیجر، مرکزی بھنڈار
چندن سنگھ، اسسٹنٹ منیجر، مرکزی بھنڈار
میسرز تروپتی سپلائرز
میسرز جاگرت انٹرپرائزز
میسرز ایم ٹی انٹرپرائزز