راجستھان کا انسداد تبدیلی مذہب قانون: سپریم کورٹ سماعت کو تیار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2026
راجستھان کا انسداد تبدیلی مذہب قانون: سپریم کورٹ سماعت کو تیار
راجستھان کا انسداد تبدیلی مذہب قانون: سپریم کورٹ سماعت کو تیار

 



نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز راجستھان غیر قانونی مذہب کی تبدیلی (کنورژن) انسداد ایکٹ 2025 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور جسٹس جوئمالیہ باگچی کی بنچ نے عرضی پر راجستھان حکومت اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔

بنچ نے اس عرضی کو اس ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی دیگر زیر التوا عرضیوں کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ نئی عرضی میں اس قانون کو آئین کے حصہ سوم (بنیادی حقوق) کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے اسے "غیر آئینی اور کالعدم" قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ اس سے قبل بھی راجستھان حکومت اور دیگر فریقین سے ایک علیحدہ عرضی پر جواب طلب کر چکی ہے، جس میں اسی قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ستمبر میں ریاستی اسمبلی سے منظور شدہ اس قانون کے خلاف دائر عرضی پر نوٹس جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ اور کرناٹک سمیت کئی ریاستوں کے مذہب تبدیلی مخالف قوانین کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کے ایک مجموعے پر بھی سماعت کر رہی ہے۔