جموں و کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے حالات خراب، انٹرنیٹ خدمات متاثر

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2025
جموں و کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے حالات خراب، انٹرنیٹ خدمات متاثر
جموں و کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے حالات خراب، انٹرنیٹ خدمات متاثر

 



جموں: ہماچل پردیش سے لے کر جموں و کشمیر تک، ان دنوں شدید بارشوں (ہماچل-جموں رین فلڈ) نے خوفناک تباہی مچائی ہے۔ دونوں مقامات کے کئی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں بادل پھٹنے کی وجہ سے تبی ندی بھیانک شکل دکھا رہی ہے۔ڈوڈہ میں بارش اور سیلاب سے 4 لوگوں کی جان چلی گئی۔ ماتا ویشنو دیوی کے اردھ کماری کے قریب مٹی کے تودے گرنے سے 6 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے اور 14 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے وشنو دیوی یاترا ملتوی کر دی گئی ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے دکانیں بہہ گئیں، عمارتیں منہدم ہوگئیں، شاہراہوں سے رابطہ منقطع ہوگیا اور رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔ حکام کے مطابق پیر کی شام سے ریاست میں 12 سیلاب، دو بڑے لینڈ سلائیڈنگ اور ایک بادل پھٹنے کی اطلاع ملی ہے۔ لاہول اور سپتی ضلع میں 9، کولو میں 2 اور کانگڑا میں 1 سیلاب آیا، جب کہ چمبہ ضلع میں بھی بادل پھٹنے کی اطلاع ملی۔

جموں و کشمیر میں  بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آپٹیکل فائبر کو نقصان پہنچا محکمہ ٹیلی کام کے ایک اہلکار کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مقامات پر آپٹیکل فائبر کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس نیٹ ورک متاثر ہوا ہے ہماچل- بیاس ندی کی بھیانک شکل، کلو-منالی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہماچل میں بیاس ندی نے بھیانک شکل اختیار کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی پہاڑی دریا بھی اپنی لپیٹ میں ہیں۔ اس سے کولو منالی میں کافی تباہی ہوئی ہے۔

سیلاب، بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں بند ہیں۔ ایسے میں گاڑیوں کی آمدورفت بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ماتا ویشنو دیوی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک منگل کو جموں و کشمیر میں ماتا ویشنو دیوی میں اردکماری کے قریب مٹی کے تودے گرنے سے 6 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ یہاں 14 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تاہم اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے وشنو دیوی یاترا ملتوی کر دی گئی ہے

 دہلی میں موسلادھار بارش کا الرٹ

دہلی-این سی آر میں منگل کو زبردست بارش ہوئی، جس کی وجہ سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ ٹریفک کی صورتحال خراب تھی۔ فی الحال بارش سے کوئی راحت نظر نہیں آتی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں اگلے تین دنوں تک موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

پنجاب ہماچل میں ریڈ الرٹ

ہماچل پردیش بارش کی وجہ سے بری حالت میں ہے۔ کولّو اور منالی کے علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ آئی ایم ڈی نے ہماچل پردیش اور پنجاب میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ کانگڑا اور چمبہ اضلاع کے لیے بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کئی علاقوں میں اورنج اور یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، اگلے 7 دنوں تک ہماچل پردیش میں کچھ مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔