آج بارش اور آندھی کی پیش گوئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
بدلتا موسم
بدلتا موسم

 

 

نئی دہلی :محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کےقومی موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق آج ملک کے کئی حصوں میں بارش اور آندھی کی امید ہے ۔

۰۔ • 5 جون یعنی آج راجستھان کے دوردراز مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں (30-40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا) امکان ہے۔مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، اروناچل پردیش، آسام اورمیگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، گجرات، وسطی مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ، کونکن ، گوا، ساحلی آندھرا پردیش اورینم ، تلنگانہ، رائل سیما کا ساحلی علاقہ نیز شمالی و داخلی کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل اورکیرالہ اورماہے میں بھی یہی صورتحال (تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری)رہنے کا اندازہ ہے۔

۔ • اروناچل پردیش، آسام، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کونکن اور گوا، کرناٹک کے ساحلی علاقوں ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل نیز کیرالہ اور ماہے کے دور دراز علاقوں میں بھی بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

۔ • جنوب مغربی اور مغربی وسطی بحیرہ عرب میں تیز و تند ہواؤں ( 40-50 یا 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ) کے چلنے کا امکان ہے۔ لکشدیپ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں بھی امکان ہےکہ (ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) تیز و تند ہوائیں چلیں گی ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں۔