ریلوے: ملک کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی سب سے بڑا چیلنج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایک بڑا مشن
ایک بڑا مشن

 

 

نئی دہلی۔ ہندوستانی ریلوے نے آج کہا ہے کہ اس کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ملک کے مختلف حصوں کو تیز رفتار سے آکسیجن کی فراہمی ہے اور ریلوے کے اہلکار یہ کام اعلی ترجیح اور مکمل حفاظت کے ساتھ کررہے ہیں۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر سنیت شرما نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریلوے کے لئے کووڈ دور کا سب سے بڑا چیلنج ملک کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے 15 اپریل کو ریلوے سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ کیا ریلوے ٹینکروں میں لیکویڈ میڈیکل آکسیجن ڈھلائی کی جا سکتی ہے۔

اس پر ، ریلوے نے منصوبے بنائے اور جانچ کے بعد ٹینکروں کو روڈ آن روڈ آف یعنی رو رو سروس کے طور پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ مسٹر شرما نے کہا کہ چونکہ لیکویڈ آکسیجن ایک کرائیوجینک مادہ ہے جو انتہائی آتش گیر اور نقصان دہ ہے۔ لہذا ، آکسیجن ٹرینوں کا آپریشن بہت احتیاط سے کرنا پڑتا ہے۔ لہذا ، ان کی رفتار کی حد 60 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔ آکسیجن ٹرینوں کو ترجیحی بنیاد پر چلایا جارہا ہے تاکہ جلد سے جلد آکسیجن فراہم کی جاسکے۔ ملک میں طلب کی بنیاد پر آکسیجن کی فراہمی کا عہد کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم سے رائے پور کے راستے ٹرین آج ناگپور پہنچے گی اور پھر کچھ ٹینکروں کو ناسک لے کر مہاراشٹر کے دوسرے شہروں میں لے جائے گی۔

اسی طرح بوکارو سے اترپردیش کے لئے ایک ٹرین روانہ ہوگئی ہے جو کل صبح لکھنؤ پہنچی ہے۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں آکسیجن کی فراہمی کے بارے میں پوچھے جانے پر ، مسٹر شرما نے کہا کہ یہ درخواست آج سے کچھ دیر پہلے حکومت دہلی کو موصول ہوئی ہے۔ ریلوے کے اہلکار اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دہلی حکومت سے ایک ٹینکر بھیجنے کو کہا گیا ہے۔ ریلوے ریک تقریباً تیار ہے۔

ریلوے جلد سے جلد دہلی کو آکسیجن پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ کووڈ کیئر کوچوں کے بارے میں ، ریلوے بورڈ کے سربراہ نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 3816 کووڈ کوچ موجود ہیں جن کی گنجائش 61056 بستروں پر مشتمل ہے۔ دہلی میں ، 50 شکور بستی اور 25 آنند وہار اسٹیشن پر کووڈ کیئر کوچ مہیا کی گئیں ہیں ، لیکن اس وقت تک 1200 بیڈز کی گنجائش والے ان کوچز کو کوئی مریض نہیں بھیجا گیا ہے جبکہ مہاراشٹرا کے نندوربر میں 21 کوچ لگائے گئے ہیں۔ اس وقت تقریباً 32 مریض داخل تھے۔ مسافر خدمات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، مسٹر شرما نے کہا کہ اس وقت ریلوے میں 1514 خصوصی ٹرینیں چل رہی ہیں۔ 5387 مضافاتی ٹرینیں اور 947 مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں 328 اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، اگر کہیں بھی ویٹنگ لسٹ موجود ہے تو ، وہاں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے ایک خاص خصوصی گاڑی ہوگی۔