ریلوے کی1,068 ہیکٹر پر قبضہ : وشنو

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-12-2025
ریلوے  کی1,068 ہیکٹر پر قبضہ : وشنو
ریلوے کی1,068 ہیکٹر پر قبضہ : وشنو

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ریل وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ 31 مارچ 2025 تک ہندوستانی ریلوے کے پاس کل 4.99 لاکھ ہیکٹیئر زمین موجود ہے، جن میں سے 1,068.54 ہیکٹیئر زمین ملک کے مختلف حصوں میں عرصۂ دراز سے تجاوزات کی زد میں ہے۔ ویشنو نے ریلوے کی زمین پر تجاوزات سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ریلوے باقاعدہ سروے کراتا ہے اور تجاوزات ہٹانے کی کارروائی انجام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارضی نوعیت کے تجاوزات (جھونپڑیاں، کچے گھر اور عارضی بستیاں) ریلوے پروٹیکشن فورس اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے ہٹائے جاتے ہیں۔
وزیر نے مزید کہا کہ جہاں پختہ ڈھانچے تعمیر ہو چکے ہوں اور بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہو، وہاں پبلک پریمسز (غیر مجاز قابضین کی بے دخلی) ایکٹ 1971 کے تحت کارروائی کی جاتی ہے، اور بے دخلی کا عمل ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ/پولیس کی مدد سے مکمل کیا جاتا ہے۔
وزیر کے مطابق، تجاوزات ہٹنے کے بعد ریلوے کی زمین کا استعمال ملٹی ٹریکنگ، اسٹیشن کی ترقی، شجرکاری، اور عملے کی سہولیات جیسے بنیادی ڈھانچے کے کاموں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں 98.02 ہیکٹیئر ریلوے زمین کو تجاوزات سے مکمل طور پر آزاد کرایا گیا ہے۔
ریل وزیر نے آخر میں کہا کہ جن زمینوں کی ریلوے کو فوری ضرورت نہیں ہوتی، انہیں ریل لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی  کے حوالے تجارتی استعمال کے لیے کر دیا جاتا ہے۔