ہندوستانی ریلوے کی جانب سے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
ٹرین
ٹرین

 

 

نئی دہلی: کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے دوران متعدد ٹرینوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا تھا۔

اب محکمہ ریلوے کے شمالی ریلوے نے 66 ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

جس سے دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو راحت ملے گی۔

کورونا وبا کم ہونے کے درمیان ریلوے نے فیصلہ لیتے ہوئے رد کی ہوئیں ٹرینوں کو چلانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

شمالی ریلوے نے ایسی 66 ٹرینوں کی لسٹ جاری کی ہے جو دہلی اور آس پاس کے علاقوں سے چلتی ہیں۔

اس میں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور بہار جیسی ریاستوں تک جانے والی گاڑیاں شامل ہیں۔

شمالی ریلوے کے عوامی رابطہ افسر دیپک کمار نے بتایا کہ ریل مسافروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں کو پھر سے شروع کیا جارہا ہے۔

گزشتہ دنوں جب کورونا کی دوسری لہر تھی، اس وقت ٹرینوں کو کم کیا گیا تھا، حالانکہ اب مسافروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے شروع کیا جارہا ہے۔