سری نگر: دھوکہ دہی کے معاملے میں کئی مقامات پر چھاپے

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-08-2025
سری نگر: دھوکہ دہی کے معاملے میں کئی مقامات پر چھاپے
سری نگر: دھوکہ دہی کے معاملے میں کئی مقامات پر چھاپے

 



سری نگر/ آواز دی وائس
جموں و کشمیر پولیس کی اکنامک آفینس ونگ نے بدھ کے روز دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں شہر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ تحقیقی ایجنسی نے بتایا کہ یہ چھاپے اس سال کے آغاز میں درج ایک فراڈ اور ٹھگی کے مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے۔
ای او ڈبلیو کے ایک ترجمان کے مطابق، اقتصادی جرائم شاخ کو ایک آن لائن شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ متاثرہ شخص کو دو مبینہ نوسر بازوں نے آدرش کوآپریٹو سوسائٹی، ایس بی آئی لائف انشورنس اور ایچ ڈی ایف سی انشورنس کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کا لالچ دے کر دھوکہ دیا۔
ملزمان مجید نظیر نظر اور مبارک احمد راتھر نے شکایت کنندہ کو جمع (ڈپازٹ) سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جو تحقیقات کے دوران جعلی ثابت ہوئے۔ ملزمان نے خود کو مختلف مالیاتی اداروں کے مجاز نمائندہ ایجنٹ ظاہر کر کے متاثرہ شخص کو ڈپازٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا۔ ترجمان نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش کے دوران دونوں ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو پہلے ہی تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں جاری تحقیقات کے تحت ملزمان سے وابستہ کئی مقامات کی تلاشی لی جا رہی ہے۔