نئی دہلی : کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کے روز ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ پرانی دہلی کی مشہور گھانٹیوالا مٹھائی کی دکان پر خود ’امرتی‘ اور ’بیسن کے لڈو‘ بناتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی اور ان سے پوچھا کہ وہ اس تہوار کو خاص بنانے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوالی کی اصل مٹھاس صرف تھالی میں نہیں بلکہ رشتوں اور ایک دوسرے سے جڑے رہنے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پرانی دہلی کی تاریخی اور مشہور گھانٹیوالا مٹھائی کی دکان پر امرتی اور بیسن کے لڈو بنانے کی کوشش کی۔ اس صدیوں پرانی مشہور دکان کی مٹھاس آج بھی ویسی ہی خالص، روایتی اور دل کو چھو لینے والی ہے۔
पुरानी दिल्ली की मशहूर और ऐतिहासिक घंटेवाला मिठाइयों की दुकान पर इमरती और बेसन के लड्डू बनाने में हाथ आज़माया।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 20, 2025
सदियों पुरानी इस प्रतिष्ठित दुकान की मिठास आज भी वही है - ख़ालिस, पारंपरिक और दिल को छू लेने वाली।
दीपावली की असली मिठास सिर्फ़ थाली में नहीं, बल्कि रिश्तों और समाज… pic.twitter.com/bVWwa2aetJ
راہل گاندھی نے کہا کہ بتائیں آپ اپنی دیوالی کیسے منا رہے ہیں اور اسے خاص کیسے بنا رہے ہیں۔ایک اور پوسٹ میں راہل گاندھی نے دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خوشی کے چراغوں سے روشن ہو۔ خوشی، خوشحالی اور محبت کی روشنی ہر گھر میں پھیلے۔
ویڈیو میں دکان کے مالک نے راہل گاندھی سے کہا کہ ان کی دکان نے ان کی دادی، والد اور خاندان کے دیگر اراکین کو بھی مٹھائیاں فراہم کی تھیں اور اب وہ اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب ان کی شادی ہوگی تاکہ اس موقع پر بھی مٹھائیاں فراہم کر سکیں۔ اس بات پر راہل گاندھی مسکرا دیتے ہیں۔راہل گاندھی نے دکان میں خود امرتی اور بیسن کے لڈو بنائے اور کہا کہ یہ مٹھائیاں روایتی طریقے سے تیار کی جاتی ہیں اور ان میں بہت محنت اور مہارت شامل ہوتی ہے۔