راہل گاندھی کی طبیعت بگڑ ی، ستنا اور جھارکھنڈ کے رانچی کا دورہ منسوخ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2024
راہل گاندھی کی طبیعت بگڑ ی،  ستنا اور جھارکھنڈ کے رانچی کا دورہ منسوخ
راہل گاندھی کی طبیعت بگڑ ی، ستنا اور جھارکھنڈ کے رانچی کا دورہ منسوخ

 

 بھوپال:کانگریس کے سابق قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے ستنا اور جھارکھنڈ میں رانچی کا ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے ستنا جائیں گے۔

کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر جیتو پٹواری نے ٹویٹر پر لکھا، راہل گاندھی خرابی صحت کی وجہ سے آج ستنا نہیں آسکتے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ستنا جانے کی درخواست کی۔جیتو پٹواری نے مزید لکھا ہے کہ پارٹی کے قومی صدر نے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار سدھارتھ کشواہا کی حمایت میں ستنا میں ہونے والی میٹنگ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا ہے۔پارٹی کے ریاستی صدر پٹواری نے بتایا ہے کہ راہل گاندھی کے جلد ہی ریاست میں پروگرام ہوں گے اور وہ عوام سے ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی اتوار کو مدھیہ پردیش کے ستنا میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں جلسہ کرنے والے تھے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آج رانچی میں انڈیا الائنس کی میگا ریلی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا کے بھی اس میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پربھات تارا میدان میں ہونے والی اس ریلی میں کل 28 سیاسی پارٹیاں حصہ لیں گی۔ 
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن، شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر پرینکا چترویدی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) دیپانکر بھٹاچاریہ نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ خطاب کریں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر منعقد ہونے والی اس ریلی میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔