راہل گاندھی ملک کی معیشت کے بارے میں ٖغلط بیان دیتے ہیں: کنگنا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2026
راہل گاندھی ملک کی معیشت کے بارے میں ٖغلط بیان دیتے ہیں: کنگنا
راہل گاندھی ملک کی معیشت کے بارے میں ٖغلط بیان دیتے ہیں: کنگنا

 



نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی پر ملک کی معیشت کے بارے میں غلط بیانات دینے کا الزام عائد کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں ’’ٹیوشن دی جانی چاہیے‘‘۔

کنگنا رناوت نے دیوالیہ پن اور ادائیگی نااہلی (ترمیمی) بل 2025 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے دورِ حکومت میں صنعت کاروں کو قرض دلانے کے لیے اُس وقت کے وزیر اعظم بینکوں کو فون کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ایک وقت تھا جب کانگریس کے وزیر اعظم بڑے بڑے صنعت کاروں کو فون پر قرض دلایا کرتے تھے… بینک اس قدر خراب حالت میں پہنچ گئے تھے کہ ان کی ریکوری ریٹ صرف 5 فیصد سے لے کر 20 فیصد تک رہ گئی تھی۔‘‘

انہوں نے مزید دعویٰ کیا، ’’کانگریس کے زمانے میں وزیر خزانہ کہا کرتے تھے کہ یہ ان پڑھ اور گنوار لوگوں کا ملک ہے، یہ ڈیجیٹل ادائیگیاں کیسے کریں گے؟ کانگریس کے لوگوں نے ہندوستانیوں کے اعتماد کو مجروح کیا تھا، لیکن ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے دوبارہ جگانے کا کام کیا… وزیر اعظم مودی نے بینکوں کو مضبوط بنایا ہے۔‘

‘ کنگنا رناوت نے کہا کہ کانگریس کے دور میں بینکوں کے نان پرفارمنگ اثاثے (این پی اے) 11.5 فیصد تھے، جو مارچ 2025 میں کم ہو کر 2.25 فیصد رہ گئے ہیں۔ انہوں نے ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، ’’لیکن راہل جی کہتے ہیں کہ ہماری معیشت ڈوب رہی ہے۔ وہ جگہ جگہ جا کر ملک کے بارے میں اتنا غلط بولتے ہیں کہ انہیں ایک ٹیوشن دی جانی چاہیے۔ انہیں شرم آنی چاہیے کہ وہ ہر جگہ جا کر بھارت کی معیشت کے بارے میں غلط بیانات دیتے رہتے ہیں۔ بی جے پی کے جگدمبیکا پال نے بھی کنگنا کے بیانات کی تائید کرتے ہوئے کہا، جیسا کہ کنگنا نے کہا کہ ایک فون بینکنگ سسٹم چلتا تھا، فون کیا جاتا تھا اور اسی بنیاد پر قرض مل جاتا تھا۔