آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے راحت

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2026
آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے راحت
آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے راحت

 



نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی کو راحت دیتے ہوئے پیر کو الہ آباد ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ کانگریس رہنما کے خلاف آمدنی کے معلوم ذرائع سے زائد اثاثوں کے معاملے میں کارروائی نہ کرے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (CBI) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کو بھی ہدایت دی کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف درج معاملے کے سلسلے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے کوئی رپورٹ داخل نہ کریں۔

چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی. موہنا پر مشتمل بنچ نے راہل گاندھی کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کے دلائل پر غور کرتے ہوئے CBI، ED اور کرناٹک کے رہائشی ایس. وگنیش ششر کو نوٹس جاری کیا، جنہوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ بنچ راہل گاندھی کی جانب سے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔