راہل گاندھی کورونا سے متاثر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2021
راہل گاندھی
راہل گاندھی

 



 

 نئی دہلی

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر کہاکہ معمولی علامات کے بعد میں کووڈ19 سے متاثر پایا گیا ہوں ۔ وہ تمام لوگ ہو حال میں میرے رابطہ میں آئے ہیں، برائے مہربانی تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

 

 

دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس لیڈر کے کورونا سے متاثر ہونے پر ان کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں مسٹر مودی نے کہا کہ میں راہل گاندھی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔