راہل کا فضائی آلودگی پر لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 12-12-2025
راہل کا فضائی آلودگی پر لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ
راہل کا فضائی آلودگی پر لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ

 



نئی دہلی: لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کو دہلی سمیت کئی بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں اس موضوع پر تفصیلی بحث کرانی چاہیے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ سامنے رکھنا چاہیے۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ یہ موضوع بزنس ایڈوائزری کمیٹی (BAC) کی میٹنگ میں اٹھا تھا اور حکومت اس پر بحث کے لیے تیار ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یہ مسئلہ ایوان میں وقفۂ صفر کے دوران رکھا۔ انہوں نے کہا، ہمارے زیادہ تر بڑے شہروں پر زہریلی ہوا کی چادر پھیلی ہوئی ہے۔ بچوں کو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے… لوگوں کو سرطان (کینسر) جیسی بیماریاں ہو رہی ہیں۔ یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر سبھی متفق ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر تفصیلی بحث کرائی جائے اور الزام تراشی کے بجائے اس بات پر گفتگو ہو کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے کیا حل نکالا جائے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک منصوبہ پیش کرنا چاہیے۔